24.9 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور، بچی تشدد کیس میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار...

ہری پور، بچی تشدد کیس میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -

ہری پور۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):ہری پور پولیس نے بچی تشدد کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تھانہ صدر کی حدود بانڈہ منیر خان میں اڑھائی سالہ بچی کے گلے میں پھندہ ڈال کر زدوکوب کرنے کے بعد کچرے کے ڈھیر میں پھینکنے کا واقعہ رونما ہوا۔مضروبہ بچی کی والدہ کی مدعت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ایس ایچ او تھانہ صدر خالدخان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی صدر فدا محمد کی زیر نگرانی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان مسماۃ (ت) زوجہ علی انجم اور اس کے پسر حقیقی بعمری 15 سالہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزمہ مسماۃ(ت)2 یوم کسٹڈی پولیس لے کر مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے ۔\378

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518950

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں