- Advertisement -
ہری پور۔ 6 مئی (اے پی پی):ہری پور کے علاقہ بھیرہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے پولیو ورکر کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ محمد عاطف نامی پولیو ورکر افغان کیمپ میں پولیو پوائنٹ پر تعینات تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈکیت اس کے قریب آئے اور گن پوائنٹ پر اس سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ شخص نے تھانہ پنیاں میں کاروائی کےلئے درخواست دےدی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593194
- Advertisement -