ہری پور۔ 30 جون (اے پی پی):ہری پور میں جائیدادکے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کاگ میں جاں بحق افراد کی شناخت نازک اقبال اور اس کے جواں سالہ بیٹے اویس کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق وقوعہ کی وجہ جائیداد کا تنازع بتایا جا رہا ہے۔وقوعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لے لیا اور ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کیاجہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔مقتولین کے لواحقین کی مدعیت میں تھانہ صدر میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔