ہری پور، شہری سے اسلحہ کی نوک پر رقم اور موبائل فون چھیننے والے 4 ملزمان گرفتار

98
arrested
arrested

ایبٹ آباد۔ 16 جنوری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے شہری سے اسلحہ کی نوک پر رقم اور موبائل فون چھیننے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ پنیاں کی حدود کیمپ نمبر 15 نزد جھیل پل پر 7 جنوری کو شہری عظمت رشید سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور رقم چھیننے کا واقعہ پیش آیا۔ مدعی عظمت کلیم کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 392 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ پنیاں کیڈٹ عامر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان رحیم اللہ ولد کے خان، قیصر ولد ولی محمد، سیف الرحمان ولد فضل الرحمن اور عبدالرحمان عرف شانی ولد سلیمان ساکنان کیمپ نمبر 16 کو گرفتار کر کے قبضہ سے چھینے گئے موبائل فون کو بیچ کر حاصل ہونے والی رقم مبلغ 70 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا۔ مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔