ہری پور، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا برائے جیل خانہ جات کا سنٹر ل جیل ہری پور کا دورہ

معاون خصوصی وزیر اعلی کے پی کے برائے جیل خانہ کا سینٹرل جیل ہری پور کا دورہ کیا، تفصیلات کے مطابق معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا برائے جیل خانہ جات افتخاراللہ جان نے ڈسٹرکٹ جیل ہریپور کا تفصیلی دورہ کیا

ہری پور۔ 23 جولائی (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعلی کے پی کے برائے جیل خانہ کا سینٹرل جیل ہری پور کا دورہ کیا، تفصیلات کے مطابق معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا برائے جیل خانہ جات افتخاراللہ جان نے ڈسٹرکٹ جیل ہریپور کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال، صوبائی پارلیمانی لیڈر و چیف وہپ اکبر ایوب خان اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران وفد نے ڈسٹرکٹ جیل ہریپور میں قائم اسپورٹس کلب اور آفیسرز میس کا افتتاح کیا، جبکہ جیل کے مختلف شعبہ جات، اصلاحی سرگرمیوں اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ہریپور نجم عباسی نے جیل کی مجموعی کارکردگی، اصلاحی اقدامات، قیدیوں کی فلاح و بہبود اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔وفد نے مختلف بیرکس کا دورہ کرتے ہوئے قیدیوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس دوران پنجاب اور سندھ سے تعلق رکھنے والے قیدیوں نے بھی اپنے مسائل پیش کیے، جس پر آئی جی جیل خانہ جات نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے ان قیدیوں کو ان کے آبائی علاقوں کے قریب ترین جیلوں میں منتقل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں، تاکہ ان کے اہل خانہ کو ملاقات میں آسانی میسر آ سکے۔دورے کے اختتام پر معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ برائے جیل خانہ جات افتخاراللہ جان، معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال اور صوبائی پارلیمانی لیڈر و چیف وہپ اکبر ایوب خان نے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ہریپور نجم عباسی کی بہترین انتظامی کارکردگی، مثالی نظم و ضبط، اصلاحی نظام اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے مؤثر اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔