31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا خواجہ سرا کمیونٹی کے ساتھ...

ہری پور، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا خواجہ سرا کمیونٹی کے ساتھ پانی کے تحفظ میں انسانی کردار کے موضوع پر آگاہی سیشن کا انعقاد

- Advertisement -

ہری پور۔ 23 مئی (اے پی پی):ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے اپنےڈبلیو آر اے پی پراجیکٹ کے تحت ہری پور میں خواجہ سرا کمیونٹی کے ساتھ ایک دلچسپ اور معلوماتی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا، جس کا عنوان ’’پانی کے تحفظ میں انسانی کردار‘‘ تھا۔اس سوچ بچار سے بھرپور سیشن میں ٹیم نے پانی کے تحفظ اور قدرتی وسائل سے جڑے اہم مسائل کو اجاگر کیااور ایک انسان ہونے کے ناطے خواجہ سرا افراد کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

سیشن کے بعد شرکاء کے ساتھ ایک نتیجہ خیز اور باہمی گفتگو ہوئی، جس میں پانی کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی پائیداری جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس تقریب کا مقصد محروم طبقوں کو شامل کرنا اور اُن میں پانی کے تحفظ کی اہمیت اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت کے بارے میں شعور بیدار کرنا تھا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600842

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں