24.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور، ہزارہ موٹروے پر بس حادثے میں2 غیر ملکیوں سمیت 5...

ہری پور، ہزارہ موٹروے پر بس حادثے میں2 غیر ملکیوں سمیت 5 افراد زخمی

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 15 اپریل (اے پی پی):ہری پور ہزارہ موٹروے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب گلگت سے اسلام آباد جانے والی بس بے قابو ہو کر برساتی نالے میں گرنے سے2 غیر ملکیوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، بس میں 3 غیر ملکی سمیت 48 افراد سوار تھے۔ ترجمان ریسکیو 1122 ہری پور کو حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں سیٹلائٹ سٹیشن اور 11(ہری پور) سٹیشن سے فوری موقع پر پہنچ گئیں۔

حادثے کے نتیجے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 5 افراد زخمی ہو ئے جن میں سے 3 افراد کو موقعے پر جبکہ 2 (غیر ملکیوں) کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ بس میں 3 غیر ملکی سمیت 48 افراد سوار تھے۔

- Advertisement -

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ زخمی ہونے والوں میں 25 سالہ احمد سکنہ بلتستان، 25 سالہ علی سکنہ ساہیوال، 25 سالہ مرسلین سکنہ پاک پتن، 25 سالہ چیک ریپبلکن شہری یون اور 28 سالہ چینی لیو لیڈونگ شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582146

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں