- Advertisement -
ہری پور ۔ 27 نومبر (اے پی پی):ہری پور پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کےان کے قبضے سے 2 کلو 836 گرام چرس اور 30 لیٹر شراب برآمد کر لی۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر کیڈٹ چن زیب تنولی نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل سٹی محمد سجاد کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران وحید اختر ولد مشتاق سکنہ درویش کو گرفتار کر کے 2 کلو 836 گرام چرس اور ظہیر احمد ولد خواج محمد سکنہ محلہ آصف آباد سکنہ ملکیار روڈ کو گرفتار کر کے اس قبضہ سے 30 لیٹر شراب برآمد کی ۔گرفتار منشیات فروشوں کے خلافمقدمات درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414546
- Advertisement -