ہری پورمیں منشیات فروش گرفتار، 1 کلو 180 گرام چرس برآمد

111
Criminals arrested
Criminals arrested

ایبٹ آباد۔ 02 دسمبر (اے پی پی):ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 1 کلو 180 گرام چرس برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی انسپکٹر شفیق الرحمان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نوید احمد ولد محمد اکرم سکنہ جہانگیرآباد کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 180 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔