ایبٹ آباد۔ 15 جنوری (اے پی پی):ہری پورپولیس نےسرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہری پورمحمدعمرخان کی ہدایت پرامن وامان برقراررکھنےکےلیےایس ایچ اوتھانہ سرائے صالح انسپکٹرمہتاب خان نےانچارج چوکی شاہ مقصودشعیب خان،ایلیٹ فورس اورلیڈیزپولیس کےہمراہ اخون بانڈی میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کےدوران40سےزائد گھروں کی چیکنگ کی ۔
آپریشن کےدوران غیرقانونی اسلحہ1کلاشنکوف،2 بندوقیں،4 پستول اورمختلف بورکے290کارتوس برآمد کرکےاسلحہ ایکٹ کےتحت مقدمات درج کر لئےجبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر4 اورسکیورٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنےپر3ملزمان کےخلاف مقدمات کااندارج کیاگیا۔