ایبٹ آباد۔ 12 فروری (اے پی پی):ہری پورپولیس نےسرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کےدوران غیرقانونی اسلحہ برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہری پورمحمدعمرخان کی ہدایت پر امن وامان کی صورتحال برقراررکھنےکےلیے ایس ایچ اوتھانہ مکھنیال ظہوربیگ نےلیڈیزودیگرپولیس نفری کےہمراہ سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کاانعقاد کیاجس کےدوران غیر قانونی اسلحہ6بندوقیں اورمختلف بورکے80 کارتوس برآمد کرکےملزمان کےخلاف اسلحہ ایکٹ کےتحت مقدمات کااندراج کیا گیا۔