34.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پورپولیس کی کارروائی،دو منشیات فروش گرفتار

ہری پورپولیس کی کارروائی،دو منشیات فروش گرفتار

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 11 اپریل (اے پی پی):ہری پور پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 8 کلو سے زائد چرس اور آئس برآمد کر لی۔ضلعی پولیس سربراہ فرحان خان کی ہدایت پر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ محمد عمران نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بابر زیب کو گرفتار کر کے 6 کلو 390 گرام چرس اور 65 گرام آئس جبکہ ملزم عمر زمان سے 2 کلو 250 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم بابر زیب کے خلاف اس سے قبل بھی متعدد منشیات کے مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580660

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں