ہری پورپولیس کی کارروائی، بہن کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

73
راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں بیوی کو ذبح کرنے والے سفاک قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا

ایبٹ آباد۔ 17 فروری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے بہن کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا، ملزم مقتولہ کا حقیقی بھائی ہے جس نے اسلحہ آتشیں سے اپنی بہن کو قتل کیا تھا۔

پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا اور پیر کے روز ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی رضوان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم دلاور ولد اللہ دتہ کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا جس کے خلاف مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔