ہری پور ۔ 18 جنوری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 2 کلو 605 گرام چرس برآمد کر لی۔ترجمان ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار احمد سواتی کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محبوب الرحمان ولد سردار خان سکنہ پھرہالہ کو گرفتار کر کے 2 کلو 605 گرام چرس برآمد کر لی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔