ہری پور ،تھانہ کھلابٹ پولیس کی کارروائی ،02 منشیات فروش گرفتار ، 08 کلو سے زائد چرس اور 65 گرام آئس برآمد

80
Drug smugglers
Drug smugglers

ہری پور۔ 24 اپریل (اے پی پی):تھانہ کھلابٹ پولیس کی کاروائی ،02منشیات فروش گرفتار ، 8 کلو سے زائد چرس اور 65 گرام آئس برآمد کر کےمقدمات درج کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کے خصوصی احکامات اورڈی پی او ہری پور فرحان خان کے وژن منشیات سے پاک ہری پور مہم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ محمد عمران اور دیگر نفری پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش بابر زیب ولد جھانزیب سکنہ محلہ کھبل کو گرفتار کرکے قبضہ سے 6 کلو 390 گرام چرس اور 65 گرام آئس اور عمر زمان ولد حاجی تاج محمد سکنہ سیکٹر نمبر 1 کھلابٹ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 کلو 250 گرام چرس برآمد کرلی ۔

ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے۔گرفتار منشیات فروش بابر زیب کے خلاف اس سے قبل بھی مقدمات درج ہیں۔