32.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور ،پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کےلئے پولیس...

ہری پور ،پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کےلئے پولیس سہولت سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا

- Advertisement -

ہری پور۔ 29 اپریل (اے پی پی):ڈی پی او ہری پور نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور میں پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پولیس سہولت سنٹر کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور فرحان خان نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر منور آفریدی کی معاونت سے پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور میں پولیس سہولت سنٹر کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان اور دیگر ہسپتال انتظامیہ بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او ہری پور نے اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور پولیس سہولت سنٹر سے ناصرف پولیس افسران و جوانوں کی فیملیز کو ہسپتال میں درپیش مسائل کا ازالہ ہو گا بلکہ ہسپتال کی سکیورٹی میں بھی معاون ثابت ہوگا ۔

- Advertisement -

پولیس سہولت سنٹر میں میل پولیس افسران وجوانوں کے ساتھ ساتھ فی میل سٹاف بھی تعینات کیاگیا ہے جو چوبیس گھنٹے ہسپتال میں موجود رہیں گے ۔ جس میں دیگر مریضوں کو بھی سہولت میسر ہوگی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589671

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں