ہری پور ، دوہرے قتل اور اقدام قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار

188
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

ہری پور ۔ 31 جولائی (اے پی پی):ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران دوہرے قتل اور اقدام قتل کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیاجبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔

ہری پور پولیس کے مطابق تھانہ مکھنیال کی حدود ہڑیالہ میں بذریعہ آتشین اسلحہ مسماۃ (آ) زوجہ محمد آصف اقبال اور ریحان محمد ولد عبدالقدیر کو قتل کرنے جبکہ مسماۃ (ن) بی بی دختر آصف اقبال اور مسماۃ(ف) کو زخمی کرنے کا واقعہ رونما ہوا۔

مدعی آصف اقبال کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف تھانہ مکھنیال میں زیر دفعہ 302.324.109/34PPC کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی خانپور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ مکھنیال اعظم خان کو جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے۔

ایس ایچ او تھانہ مکھنیال نے ہمراہ تفتیشی سٹاف اور دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی خانپور محمد عزیر کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے قلیل وقت میں ملزم محمد اکرم ولد اشرم سکنہ ہڑیالہ کو گرفتار کر لیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔