ہری پور۔ 24 اپریل (اے پی پی):ڈی پی او ہری پور سے ڈسٹرکٹ بار ہری پور کےعہدیداران کے وفد نےملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور فرحان خان سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اسد سعید کی قیادت میں آمدہ وفدنے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او ہری پور نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہری پور کے اندر عدالتی نظام اور دیگر مواقع پر وکلاء کا کردار انتہائی مثبت رہا اور اداروں کے ساتھ باہمی تعاون بے مثال ہے۔
قانون کی عملداری اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا ۔ وکلاء کی معاونت سے پولیس افسران کے لیے ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔ بعد ازاں ڈی پی او ہری پور نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اسد سعید اور دیگر عہدیداران کو ہری پور پولیس کی جانب سے شیلڈ دی ۔