ہری پور ، ڈی پی او نے دوہرے قتل کیس میں سب انسپکٹر کو الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کر دیا

72

ہری پور۔ 15 اپریل (اے پی پی):ڈی پی او ہری پور فرحان خان نے دوہرے قتل کیس میں تھانہ صدر میں تعینات سب انسپکٹر کو الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کر دیا۔

ڈی پی او کی بنائی گئی انکوائری کمیٹی رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر میں تعینات سب انسپکٹر قاضی اجمل مخالفین سے رشوت لےکر دو سگے بھائیوں کوقتل کروانے میں ملوث تھا۔

انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کے دوران شواہد کے ساتھ سب انسپکٹر کو ملوث پایا اور اس کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کئے جس پر ڈی پی او نے قاضی اجمل کو نوکری سے برطرف کرنے کا حکم جاری کر دیا۔