ایبٹ آباد۔ 31 جنوری (اے پی پی):ڈی ایس پی ٹریفک ہری پور نے بائی پاس روڈ پر کمسن اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد رائیڈرز پر جرمانے عائدکئے۔ ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی نے جمعہ کو ٹریفک سٹاف کے ہمراہ بائی پاس روڈ پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور کمسن و بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے متعدد رائیڈر ز پر جرمانے عائد کئے ،اُنھوں نے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے رائیڈرز کو آگاہی فراہم کی۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی،والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل دینے سے گریز کریں تاکہ اُنھیں حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔