26 C
Islamabad
پیر, مارچ 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور مین بازار میں شہریوں کے لیے عوامی سہولت کیمپ کا...

ہری پور مین بازار میں شہریوں کے لیے عوامی سہولت کیمپ کا انعقاد

- Advertisement -

ہری پور۔ 28 مارچ (اے پی پی):ہری پور پولیس کی جانب سےرمضان المبارک کے آخری ایام میں مین بازار میں سکیورٹی کےفول پروف انتظامات کے ساتھ ساتھ بازار میں خرید و فروخت کے لئے آنے والے شہریوں کے لئےعوامی سہولت کیمپ کا انعقاد کیا۔

مین بازار میں عوام کے جان و مال کے تخفظ کے لئےپولیس اور لیڈی پولیس تعینات کی گئیں ہیں۔ڈی پی او ہری پور نے افسران و جوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ شہریوں کو پر امن ماحول فراہم کرنا ہری پور پولیس کی اولین ترجیع ہے۔مین بازار میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق اوررویہ سے پیش آئیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576981

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں