23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومضلعی خبریںہری پور میں ای چالان کا آغاز ، تمام مجسٹریٹ افسران کو...

ہری پور میں ای چالان کا آغاز ، تمام مجسٹریٹ افسران کو مشینیں فراہم

- Advertisement -

ہری پور۔ 9 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں جرمانے کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ضلع ہری پور میں خیبر پختونخوا کے باقی تمام اضلاع کی طرح ای چالان کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں ہمارے تمام مجسٹریٹ افسران کو مشینیں فراہم کی گئی ہیں جن میں ہمارے تمام اسسٹنٹ کمشنرز (اے سیز) کے پاس ای چالان کی مشینیں ہوں گی۔ تمام تاجر حضرات اور وہ تمام افراد جن پر جرمانے عائد کئے جاتے ہیں، اس پرنٹ شدہ سلپ کے علاوہ کوئی جرمانہ جمع نہ کروائیں۔

- Advertisement -

اس سلپ کی تصدیق اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ جو جرمانے وصول کئے جا رہے ہیں وہ صوبہ خیبر پختونخوا کی فلاح و بہبود میں استعمال ہوں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594829

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں