ہری پور۔ 23 اپریل (اے پی پی):ہری پور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سکول کے کلاس فور ملازم کو قتل کر دیا۔ بیڑ پولیس نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ہری پور کے علاقہ ککوتری کے رہائشی سکول کے کلاس فور ملازم آصف اعوان نقیبی بدھ کی صبح اپنی ڈیوٹی پر سکول جا رہے تھے کہ راستہ میں گھات لگائے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسے موقع پر ہلاک کر دیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی بیڑ پولیس موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو 1122 ہری پور نے نعش ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کر دی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مختلف زاویوں سے کیس کی تحقیقات کر رہی ہے، جلد مجرموں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔