ہری پور میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے امیدواروں کا ٹیسٹ

140
شہزادی نوشاد گیلانی

ہری پور ۔ 27 ستمبر (اے پی پی):ہری پور میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے امیدواروں کا ٹیسٹ لیا گیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک ہری پور نے امیدواروں سے ٹیسٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے امیدواروں سے ٹیسٹ لیا۔

ٹیسٹ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔امیدواروں سے سفر کی دعا اور روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق ٹیسٹ لیا ۔ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی نے کہا ٹریفک قوانین کی لاعلمی کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ڈرائیونگ ٹیسٹ کے حصول کے لیے آنے والے امیدواروں کو اس امتحان سے گزر کر ہی ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیا جائے گا