36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع، سکیورٹی کے سخت...

ہری پور میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

- Advertisement -

ہری پور ۔ 27 نومبر (اے پی پی):ہری پور میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ ہری پور پولیس کے مطابق 5 روزہ انسداد پولیو مہم یکم دسمبر تک جاری رہے گی، مہم کے دوران 700 سے زیادہ پولیس افسران، اہلکار اور لیڈی پولیس سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں.

پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے فُول پروف انتظامات عمل میں لاتے ہوئے سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سکیورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور تھانوں کی حدود میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں کو مزید موثر بناتے ہوئے چیکنگ کا عمل سخت کیا گیا ہے۔ ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے پولیو ٹیموں کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران اور اہلکاروں کو ہدایات دیں کہ ہلمٹ اور جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ دوران ڈیوٹی نہایت خوش اسلوبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الرٹ ہو کر فرائض منصبی سر انجام دیں تا کہ پر امن طریقے سے پولیو مہم اختتام پذیر ہو سکے۔

والدین کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں، پولیو ٹیموں اور ان کے ساتھ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور ان کے ساتھ مل کر اپنے معاشرے کو پولیو جیسی موذی بیماری سے بچائیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414501

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں