ہری پور۔ 24 جنوری (اے پی پی):لیبر کورٹ ہری پور کی ہدایت پر ہری پور پریس کلب کے انتخابات کی پولنگ کی تاریخ 27 جنوری سے تبدیل کرکے 29 جنوری 2025 بروز بدھ مقرر کی گئی ہے۔ پولنگ کا وقت صبح 11:00بجے سے دوپہر 02:00بجے تک ہوگا۔
پولنگ کی تاریخ میں تبدیلی لیبر کورٹ ہری پور کی جانب سے جاری کردہ نئے احکامات کے تحت کی گئی ہے تاکہ انتخاب کاعمل بہتر انداز میں منظم اور محفوظ بنایا جا سکے۔