ہری پور پولیس نے بچوں سے زیادتی کے مرتکب 02 ملزمان گرفتار کر لیے

79
arrested
arrested

ایبٹ آباد۔ 26 اگست (اے پی پی):ہری پور پولیس نے بچوں سے زیادتی کے مرتکب 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ خانپور کی حدود قطبہ میں 23 اگست کو کمسن بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا،

پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم باسط شہزاد سکنہ کھوئی ناڑہ کو گرفتار کر لیا جبکہ 25 اگست کو نجف پور میں کمسن بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم ذوہیب عرف زیبی سکنہ نجف پور کو بھی پولیس نے گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے