ہری پور پولیس نے منشیات فروش نوجوان کو گرفتار کر لیا،چرس و آئس برآمد

53
drug dealers arrested
drug dealers arrested

ہری پور۔ 28 اپریل (اے پی پی):ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے وژن ”منشیات سے پاک ہری پور مہم“کے تحت ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

اس سلسلہ میں ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں لیاقت نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ذیشان ولد اختر شاہ سکنہ ملکیار کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 330 گرام چرس اور 178 گرام آئس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔