ہری پور پولیس نے 4 کلو 572 گرام ہیروئن، 210 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا

109
ہری پور پولیس نے 4 کلو 572 گرام ہیروئن، 210 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہری پور ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):ہری پور پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 4 کلو 572 گرام ہیروئن اور 210 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

تھانہ سٹی کیڈٹ کی پولیس نے دانیال ساجد ولد محمد ساجد سکنہ تلوکر سے 2 کلو 550 گرام ہیروئن، تورات ولد انجیل سکنہ صدیق آباد پانڈک سے 2 کلو 22 گرام ہیروئن، نصیر شاہ ولد نذیر شاہ سکنہ حال کھلابٹ سے 30 لیٹر شراب

عمر شکیل ولد محمد شکیل سکنہ محلہ آصف آباد سے 30 لیٹر شراب، شاہد ولد اقبال سکنہ کھلابٹ سیکٹر نمبر 1 سے 30 لیٹر شراب، نزاکت دین ولد محمد دین سکنہ پانڈک سے 30 لیٹر شراب اور آزاد عرف آزادی ولد شیر بہادر سکنہ محلہ خانوالہ درویش سے 60 لیٹر شراب برآمدکر لی ۔ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کر لئے گئے ہیں۔