ہری پور پولیس کاامن و امان کی صورتحال کو برقرار کھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،غیر قانونی اسلحہ برآمد

198
اسلحہ

ہری پور۔ 06 نومبر (اے پی پی):ہری پور کے تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار کھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرکےغیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ ارشد خان نے ہمراہ نفری پولیس ،ایلیٹ فورس اور لیڈی پولیس کی حدود تھانہ میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا ہے،

دوران سرچ 30/35 گھروں کی چیکنگ کے دوران منشیات فروش عتیق کو گرفتار کر تے ہوئے قبضہ سے 865 گرام چرس برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، غیر قانونی اسلحہ 02 بندوقیں ،02 پستول اور مختلف بور کے 17 کارتوس برآمد کرکے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا