ایبٹ آباد۔ 08 مئی (اے پی پی):ہری پور پولیس کا امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پبلک لیزان کمیٹی ممبران سے میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سرکل صدر قمر زمان، ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی انسپکٹر راجہ ممتاز ترک، ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی، ایس ایچ او کھلابٹ صدیق شاہ اور ایس ایچ او تھانہ پنیاں نے پبلک لیزان کمیٹی ممبران سے میٹنگز کا انعقاد کیا، اس دوران علاقے میں امن و امان کے حوالے سے اہم امور اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔
پولیس افسران نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے پبلک لیزان کمیٹیوں کا کردار انتہاہی اہم ہے، آپ کے تعاون کی بدولت ہی ہم ضلع کو امن کا گوارہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک لیزان کمیٹی ممبران اپنے علاقہ میں کرایہ پر رہنے والوں اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں، منشیات فروشوں و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594289