ہری پور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،غیر قانونی اسلحہ برآمد،مقدمات درج

138
Illegal weapons
Illegal weapons

ایبٹ آباد۔ 22 اپریل (اے پی پی):ہری پور پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سلیمان ظفر کی ہدایت پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر دلپذیر خان اور ایس ایچ او تھانہ پنیاں سب انسپکٹر شہریار خان نے اپنے تھانہ جات کی حدود میں لیڈیز پولیس اور سکیورٹی اداروں کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیے جن کے دوران مجموعی طور پر غیر قانونی اسلحہ 03 بندوقیں،07 پستول اور مختلف بور کے 120 کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔