ہری پور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، غیر قانونی اسلحہ برآمد

139
Illegal weapons
Illegal weapons

ہری پور ۔ 29 جولائی (اے پی پی):ہری پور پولیس نے امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے سرچ ایند سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او سلیمان ظفر کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ ناڑہ امازئی مصطفٰی خان نے پولیس نفری و لیڈی پولیس کے ہمراہ ڈی ایس پی غازی راجہ محمد بشیر کی زیر نگرانی حدود تھانہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا ۔

دوران سرچ 40/45 گھروں کی چیکنگ کے دوران غیر قانونی اسلحہ 1 رپیٹر، 2 پستول اور مختلف بور کے 29 کارتوس برآمد کر کے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا۔