ہری پور ۔ 30 جولائی (اے پی پی):ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو 540 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ پنیاں کیڈٹ عامر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ڈی ایس پی صدر فدا محمد کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے عادی منشیات فروش اوس خان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 4 کلوچرس برآمد کر لی۔ گرفتار منشیات فروش کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔