ایبٹ آباد۔ 19 نومبر (اے پی پی):ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو 1 کلو 645 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کی ہدایت پر منشیات سے پاک ہری پور مہم کامیابی سے جاری ہے۔
ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سرائےصالح غضنفر علی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے سہیرا ولد نصرت سکنہ مکھن کالونی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 645 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔