- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 04 دسمبر (اے پی پی):ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 1 کلو 285 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ صدر شوکت زمان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث بلال احمد سکنہ منکرا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 کلو 285 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
- Advertisement -
- Advertisement -