- Advertisement -
ایبٹ آبا۔ 13 دسمبر (اے پی پی):ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو 2 کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ میاں لیاقت نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مختیار عرف بابو ولد غلام حیدر سکنہ کانگرہ کالونی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو175 گرم چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
- Advertisement -
- Advertisement -