ایبٹ آباد۔ 02 جنوری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی۔
ہری پور پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنیاں کیڈٹ عامر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث رحمان اللہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 کلو 960 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔