26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور پولیس کی کارروائی، منشیات فروش اڑھائی کلو چرس سمیت گرفتار

ہری پور پولیس کی کارروائی، منشیات فروش اڑھائی کلو چرس سمیت گرفتار

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 24 جنوری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو تقریباً اڑھائی کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

انچارج چوکی پنڈمنیم کیڈٹ نعمان طاہر نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے محمد امجد ولد محمد محبوب سکنہ قطبہ ڈھک کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 کلو 543 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں