ہری پور پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

74

ایبٹ آباد۔ 11 فروری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ غازی شہریار خان نے پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عرفان امین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 2 کلو 734 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔