ایبٹ آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی):ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو 655 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کے وژن منشیات سے پاک ہری پور کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی رضوان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فیصل صدیق ولد محمد صدیق سکنہ محلہ افضل آباد کو گرفتار کر کے قبضہ سے 655 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔