- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 15 جولائی (اے پی پی):ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 155 گرام ہیروئن اور آئس برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کی منشیات سے پاک ہری پور مہم جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے عدنان زیب ولد غلام زیب سکنہ موچی بازار کو گرفتار کر کے قبضہ سے 100 گرام ہیروئن اور 55 گرام آئس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
- Advertisement -