25.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور پولیس کی کارروائی، منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

ہری پور پولیس کی کارروائی، منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 05 اگست (اے پی پی):ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں منشیات سے پاک ہری پور مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ بیڑکیڈٹ نعمان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نصیر احمد ولد زرداد خان سکنہ محلہ اپر ملکپورہ ایبٹ آباد کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 721 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں