23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںہری پور پولیس کی کارروائی، موبائل فون چھیننے والے گروہ کے دوملزمان...

ہری پور پولیس کی کارروائی، موبائل فون چھیننے والے گروہ کے دوملزمان گرفتار ،موٹرسائیکل اور غیرقانونی اسلحہ برآمد

- Advertisement -

ہری پور۔ 13 فروری (اے پی پی):ہری پور پولیس نےموبائل فون چھیننے والے گروہ کے دوملزمان گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والاموٹرسائیکل اور غیرقانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ حطار کی حدود لنک روڈ کھدو میں شہری سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون چھیننے کا واقع رونما ہوا ۔

مدعی عماد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف 392.34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔ایس ایچ او تھانہ حطار ساجد نواز نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کے دوران وقوعہ میں ملوث ملزمان عنایت اللہ اور احمد خان کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا۔دیگر ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=560366

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں