ایبٹ آباد ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):ہری پور پولیس نے کارروائی کے دوران چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی غرض سے گھات لگائے بیٹھے مسلح گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 پستول، ایمونیشن اور ایک چھری برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ غازی شہریار خان پولیس نفری کے ہمراہ حدود تھانہ میں موجود تھے
چوری، ڈکیتی و راہزنی کی غرض سے مسلح گروہ کی جھاڑیاں کناہ نہر تمرائی روڈ پر موجودگی کی اطلاع ملی جس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گروہ کے ملزمان وجاہت ولد حبیب الرحمان، نوید ولد بشیر اور بلال ولد غلام حسین ساکنان ہملٹ غازی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 پستول معہ ایمونیشن اور ایک چھری برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 399.400.401.15AA تعزیرات پاکستان کےتحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509268