مانسہرہ ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):ہری پور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 8 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد کر لی۔ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کی ہدایت پر منشیات سے پاک ہری پور مہم کامیابی سے جاری ہے۔
تھانہ خانپور پولیس نے دوران کارروائی فیصل شہزاد ولد محمد اکثر سکنہ درہ ،خانپور کو گرفتار کر کے قبضہ سے 3 کلو 322 گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ حطار پولیس نے دوران کارروائی شکیل اختر ولد خان افضل سکنہ بانڈی گلو کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 85 گرام چرس برآمد کر لی۔تھانہ پنیاں پولیس نے دوران کارروائی مختیار احمد ولد غلام حیدر سکنہ کانگڑہ کالونی سیکٹر نمبر 1 کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 25 گرام چرس برآمد کر لی۔تھانہ سرائے صالح پولیس نے دوران کارروائی شفیق ولد تاج محمد سکنہ سکنہ بالڈھیر کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 565 گرام چرس برآمد کر لی۔
تھانہ ٹی آئی پی پولیس نے دوران کارروائی تاج علی ولد غلام علی سکنہ جبی بکہ کوٹ نجیب اللہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 483 گرام چرس برآمد کر لی۔تھانہ کھلابٹ پولیس نےدوران کارروائی میر حسین عرف میرو ولد میر زمان سکنہ سکیٹرنمبر 4 کو گرفتار کر کے قبضہ سے 245 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔تھانہ غازی پولیس نے دوران کارروائی منیر احمد ولد بشیر احمد سکنہ خالو کو گرفتار کر کے قبضہ سے 245 گرام ہیروئن اور طاہر علی ولد محمد مسکین سکنہ مبین بانڈہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 250 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے امتناع منشیات خلاف مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔