ایبٹ آباد۔ 07 جنوری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ساڑھے 6 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔
ہری پور پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ خانپور انسپکٹر ہارون خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث بخت شیر اکبر خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 5 کلو 684 گرام چرس برآمد کر لی۔
دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی انسپکٹر شفیق الرحمان نے پولیس نفری کے ہمراہ عادل شہزاد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو 75 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔