- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 21 اپریل (اے پی پی):ہری پور پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 4 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس ے مطابق ڈی پی او فرحان خان کے وژن منشیات سے پاک ہری پور مہم کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ خانپور انسپکٹر ہارون خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سفیر خان ولد محمد ظہور سکنہ گرم تھون کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 156 گرام چرس برآمد کی۔
- Advertisement -
ایس ایچ او تھانہ بیڑ سعید الرحمان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے محمد عارف ولد وارث خان سکنہ صوابی میرا کو 2 کلو 97 گرم چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584889
- Advertisement -