18.1 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومقومی خبریںہری پور پولیس کی کارروائیاں، 3 منشیات فروش گرفتار، ساڑھے 6 کلو...

ہری پور پولیس کی کارروائیاں، 3 منشیات فروش گرفتار، ساڑھے 6 کلو چرس برآمد

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 16 مارچ (اے پی پی):ہری پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ساڑھے 6 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں منشیات سے پاک ہری پور مہم جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی رضوان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے عدنان عباس ولد عباس سکنہ نور کالونی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 463 گرام چرس برآمد کی۔

ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں لیاقت نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بختاور محمود ولد طارق سکنہ ڈھیری سکندر پور کو گرفتار کر کے قبضہ سے 3 کلو 30 گرام چرس برآمد کی۔ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ محمد نواز خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے محمد ارشاد ولد محمد ایوب سکنہ نئی آبادی کانگڑہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 25 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573179

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں