24.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور پولیس کی کارروائیاں، 4 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

ہری پور پولیس کی کارروائیاں، 4 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 11 مئی (اے پی پی):ہری پور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن اور آئس برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کے احکاما ت کی روشنی میں منشیات سے پاک ہری پور مہم کامیابی سے جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ خانپور انسپکٹر ہارون خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عمران بیگ ولد محمد زمان سکنہ جولیاں کو گرفتار کر کے قبضہ سے 3 کلو 836 گرام چرس اور 80 گرام آئس برآمد کی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عدنان علی ولد طارق محبوب سکنہ چونگی نمبر11 کو گرفتار کر کے قبضہ سے 643 گرام ہیروئن اور عارف ولد محمد اسلم سکنہ مکھن کالونی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 630 گرام چرس برآمد کی۔

- Advertisement -

ادھر ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ نواز خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے افتخار ولد فضل الہی سکنہ محلہ خندق کوٹ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 3 کلو 356 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595617

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں